ویب ڈیسک: پنجابی لوک گلوکار عارف لوہار نے اپنا گانا ’آ تینوں موج کراواں‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ۔
گانے کی تخلیق سے متعلق بتاتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ میں ایک دن لندن میں تھا، میری ٹیم اور میں گانے بنا رہے تھے تومیں نے بچوں سے کہا کہ وہ جا کر دکان سے چپس لے آئیں۔ جب بچے لے کر آئے تو میں گنگنانے لگا کہ ’آتینوں چپس کھلاواں‘ اب مجھے علم نہیں کہ یہ دھن بن جائے گی، پھر میری ٹیم نے دو سال بعد مجھے یاد کروایا کہ وہ جو دھن آپ نے بچوں کے ساتھ بنائی تھی اس کا کچھ کریں۔
عارف لوہار نے بتایا کہ اس گانے کو جو بعد میں مقبولیت ملی، اس کا انہوں نے تصور نہیں کیا تھا۔ جب کوئی چیز تخلیق ہونے والی ہوتی ہے، تو وہ اس طرح ہی بن جاتی ہے۔