وزیرداخلہ کا عید پرامن وامان کی صورتحال پراظہار اطمینان

Apr 12, 2024 | 17:17 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعید کے تینوں روز  ملک بھر میں امن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پراطمینان کا اظہارکیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے نماز عید کے اجتماعات و تقریبات پرامن ماحول میں ہوئیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  بہترین انتظامات پر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ  فول پروف انتظامات کے باعث پاکستان بھر میں لوگوں نے  پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کےلئے قربان کیں۔ پاکستان بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قیام امن سے متعلقہ اداروں کا ہر فرد  مبارکباد کا مستحق ہے۔ 

وزیرداخلہ کہنا تھاکہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں نے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جو قابل تحسین ہے۔آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ 

مزیدخبریں