شالیمار،مبینہ زیادتی کے بعد 9سالہ بچہ قتل 

Apr 12, 2024 | 16:59 PM

ایک نیوز: شالیمار کے علاقے میں  مبینہ زیادتی کے بعد نو سالہ بچے کو قتل کردیا گیا ۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمان نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی پھر گلہ دبا کر قتل کیا  ۔لاش بھی ملزم کے گھر سے ملی۔مقتول عبداللہ گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا ۔  مقتول کے لاپتہ ہونے کی درخواست شالیمار تھانے میں درج ہے ۔ 

پولیس کاکہنا ہے کہ  لاہور نو سالہ بچے کی لاش پوسٹمارٹم کیلیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے ۔ پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے ۔

مزیدخبریں