ویب ڈیسک: امریکا میں ایک لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 105 سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔
امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک لائبریری پوڈرے لائبریریز نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ سر والٹر اسکاٹ کی لکھی گئی کتاب آئیونہو کو 13 فروری 1919 کو فورٹ کولنز پبلک لائبریری اور فری ریڈنگ روم میں لوٹایا جانا تھا۔
لائبریری کو یہ کتاب ایک خاتون نے لوٹائی جن کا کہنا تھا کہ یہ ان کے بھائی کو کینساس میں اپنی والدہ کے سامان میں ملی۔
لائبریری سسٹم کا کہنا تھا کہ کتاب تاخیر سے واپس کرنے کے لیے 1919 میں لی جانے والی لیٹ فیس دو سینٹ فی دن کے حساب سے 760 ڈالر جرمانہ بنتا ہے لیکن لائبریری نے 2020 میں یہ جرمانہ ختم کردیا ہے۔