ویب ڈیسک:عید کا تیسرا دن،منچلوں کی بڑی تعداد سیروتفریح کیلئے مری پہنچ گئی ۔
چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کاکہنا تھا کہ مری میں 5000 گاڑیوں کی پارکنگ گنجائش ہے ، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں۔ مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔مزید 03 ڈی ایس پی/سرکل انچارجز بھی تعینات کر دیۓ گۓ ہیں۔
سی ٹی او کاکہنا تھا کہ سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر داخلی راستوں و چیکنگ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جا رہے ہیں ۔بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے ۔ دو طرفہ اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کو سنگل سائیڈ پر پارک کروایا جارہا ہے۔ مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے ۔
تیمور خان کاکہنا تھاکہ محفوظ سفر کیلئے مری میں آنے والے سیاحوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے لوگوں کے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے ۔سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پر ھی کری۔سیاح ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں ۔