ویب ڈیسک: پاکستان کے قرض کیلئے شرائط پوری کرنے پرآئی ایم ایف نے اطمینان کااظہار کیا۔
آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا کا خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کچھ بہتری آئی ہے اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسی راستے پر چلنے کے بارے میں پرعزم ہے اور اس نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے۔
کرسٹالینا جیورجیوا کامزید کہنا تھاکہ پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے کہ ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول فراہم کرنا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف میں گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کے دوسرے اور آخری جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کا آئی ایم ایف کا بورڈ رواں ماہ کے آخر میں جائزہ لے گا۔