جسٹس قاضی کی گولڈن جوبلی اجلاس میں شرکت، بار کونسل کا خیر مقدم

جسٹس قاضی کی گولڈن جوبلی اجلاس میں شرکت، بار کونسل کا خیر مقدم
کیپشن: Justice Qazi attends Golden Jubilee Session, Bar Council welcomes

ایک نیوز:سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کو پاکستان بار کونسل نے خیر مقدم کرتے ہوئے تنقید بے بنیاد قرار دے دی۔

پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جوائنٹ آئینی کنونشن میں شرکت کو سراہتے ہیں، سپریم کورٹ کے تمام ججز آئین کے محافظ ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے عزم اور آئینی حمایت پر کوئی شک نہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی بھی بطور چیف جسٹس سینیٹ سیشن میں شرکت کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان بار کونسل نے ملک میں جاری عدم استحکام پر سترہ اپریل کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں وکلاء کنونشن کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کونسلز کو وکلاء کنونشن میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، کنونشن میں عوام کی خاطر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔