ایک نیوز:جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان ، فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو 14اپریل کو طلب کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نےتحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
یہ تمام رہنما ایک بار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔