ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ کے احکامات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہورنے کاروباری اوقات کارمیں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے احکامات پرکاروباری اوقات کارمیں نرمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرلاہوررافعہ حیدرنے عیدالفطرکی چھٹیوں تک کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ بیکریز، سویٹس اور کریانہ اسٹورز رات ایک بجے تک کھلیں رہیں گے۔ریسٹورنٹس افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے۔ ہسپتال، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستشنی ہوں گے۔عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔