ایک نیوز : پنجاب میں انتخابات میں الیکشن مہم کی مانیٹرنگ کےلئےتحریک انصاف نے آن لائن پورٹل تشکیل دے دیا۔
چیئرمین تحریک عمران خان نے رہنماؤں اور ورکرز کو ڈور ٹو ڈور مہم کی ہدایت کرتے ہوئے آن پورٹل تشکیل دیدیا ۔وران انتخابی مہم تحریک انصاف کے کارکنوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری کریں گے۔ آن لائن پوٹل پرتحریک انصاف کے یوتھ ،عمران ٹائیگر، ٹریڈر سمیت تمام ونگز کوایڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع تحریک انصاف کے مطابق گھرگھر مہم کے دوران ڈیٹا ڈائریکٹ چیئرمین تحریک انصاف کے پاس جائیں گے، لاہور کی ہریونین کونسل سے روزانہ کی بنیاد پرذمہ دار کو سو افراد کی انٹری کرنا ہو گی۔