رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا
کیپشن: The first solar eclipse of this year will take place on April 20

ایک نیوز :سال2023کاپہلا سورج گرہین 20اپریل کو ہوگا، پاکستان میں نظرنہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 20اپریل کو صبح 6بج کر 34منٹ پرہوگا۔ سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر اور اس کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں کیا جاسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال دو دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے، پاکستانی میں دونوں چاند گرہن دکھائی دیں گے جبکہ سال 2023ء کے دونوں سورج گرہن کا پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔