ایک نیوز :بالی وڈ اسٹارعالیہ بھٹ نیوپارک میں ہونے والے میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ نیپالی نژاد امریکی ڈیزائینرپربال گرونگ کے ڈیزائین کردہ ڈریس کو زیب تن کریں گی۔
دیپیکا پاڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب ایک اور بالی وڈ شخصیت میٹ گالا میں شریک ہونے جارہی ہے۔ میٹ گالا 2023 کا یہ ایونٹ نیوپارک میں یکم مئی کو ہونے جارہا ہے۔ اس مرتبہ میٹ گالا کی تھیم جرمن ڈیزائینر Karl Lagerfeld پر رکھی گئی ۔ جن کا انتقال 85 برس کی عمر 2019 میں ہوا۔
انڈین فیشن میگزین کے مطابق اداکار عالیہ بھٹ 2023 کے میٹ گالا میں ڈیزائنر پربال گرونگ کے ڈیزائین کردہ ڈریس کو زیب تن کرکے فیشن کے اس ایونٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔
بھارت میں اس سے قبل پریانکا چوپڑا ، دیپکا پاڈوکون اور مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی میٹ گالا میں شرکت کر چکی ہیں۔
اے لائن آف بیوٹی کی تھیم پرمبنی 2023 کے میٹ گالا کو ہسپانوی اداکار Penélope Cruz , گلوکارہ دعا لیپا ، ٹینس اسٹار روجر فیڈرر اور Vogue میگرین ایڈیٹر اینا وینچیور میزبانی کریں گی۔
میٹ گالا ہے کیا؟
یہ دنیا بھر میں ہونے والا فیشن کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ یہ ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ ہے جس کی باقاعدہ ٹکٹس کو فروخت کیا جاتا ہے۔ ان ٹکٹس سے حاصل ہونے والے فنڈ سے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹیٹوٹ کے لیے فنڈ اکھٹا کیا جاتاہے۔ اس گالا کا انعقاد ہر سال مئی کے پہلے پیر کو کیا جاتا ہے۔ یہ ایونٹ 1948 سے مسلسل کیا جارہاہے ۔ جبکہ فیشن کے ایونٹ کو 1995 سے ہر سال کسی تھیم پر ڈیزائین کیا جاتا ہے۔ برطانوی جریدے دی سن کے مطابق گذشتہ برس اس کی ٹکٹ کی قیمت میں بے حد اضافہ ہوا ایک ٹکٹ 30 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی۔ جبکہ 1995 میں اس گالا میں شرکت کرنے کے لیے ٹکٹ 1000 امریکی ڈالر تھی۔
میٹ گالا کا دعوت نامہ کیسے ملتا ہے ؟
فیشن کے اس سب سے بڑے ایونٹ کے تمام تر ذمہ داریاں 1995 سے اب تک Vogue میگزین کے سپرد ہیں۔ اسی لیے اس میگزین کی ایڈیٹر اینا وینچور جن کی عمر 72 برس ہے وہ خود اس ایونٹ کے دعوت ناموں کو فائنل کرتیں ہں۔ اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد 500 سے 700 کے درمیان ہوتی ہے۔
امریکی میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں ہونے والے مٹ گالا میں 175 ملین امریکی ڈالر کا فنڈ کوسٹیوم انسٹیوٹ کے لیے اکھٹا ہوا۔