ایک نیوز :بالی ووڈ اداکار سونو سود کے پرستاروں نے ڈھائی ہزار کلو چاولوں سے پورٹریٹ بنایا ہے۔
پرستاروں نے ایک سماجی تنظیم کے ساتھ مل کر ریاست مدھیہ پردیش کے اسٹیڈیم میں ایک ایکڑ رقبے پر چاولوں سے پورٹریٹ تیار کیا۔
یہ چاول بعد ازاں سماجی تنظیم کی طرف سے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ سونو سود نے کورونا وائرس کے دوران بہت فلاحی کام سرانجام دیے تھے۔
اداکار نے غیر ملکی ملازمین کیلئے اپنے ملکوں کو واپس جانے کیلئے سفری انتظامات کیے اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے ادویات کا بندوبست بھی کیا تھا۔