عمران خان کو سکیورٹی خدشات کی ذمہ داری غیرملکی ایجنسیوں پرڈال دی گئی

عمران خان کو سکیورٹی خدشات کی ذمہ داری غیرملکی ایجنسیوں پرڈال دی گئی
کیپشن: Imran Khan's security concerns were given to foreign agencies

ایک نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی خدشات اور حملے کے معاملے کی ذمہ داری اسلام آباد انتظامیہ نے غیرملکی ایجنسیوں پر ڈال دی۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں عمران خان کی فوج پر تنقید کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔غیر ملکی ایجنسیاں پہلے بھی عمران خان پر حملہ کر چکی ہیں۔تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں اہم پہلو سامنے آگئے ہیں۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں عمران خان کو استعمال کرکے فوج اورعوام دوریاں پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ عمران خان تاحال کسی بھی دہشت گردی لے مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔