الیکشن کمیشن کوبااختیاربنانےکیلئے10رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم

Apr 12, 2023 | 17:40 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے کیلئے10رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم  کردی گئی۔کمیٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ترامیم کا جائزہ لے گی ۔

 چیئرمین سینیٹ اور  سپیکر، قومی اسمبلی کی مشاورت سے کمیٹی قائم کی گئی ۔کمیٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی الیکشنز ایکٹ 2017 میں تجویز کردہ ترامیم کا جائزہ لے گی ۔چیئرمین سینیٹ صادق  سنجرانی کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری  کردیاگیا۔

کمیٹی میں سینیٹر علی ظفر،کامران مرتضیٰ،تاج حیدر،سینیٹر دلاور خان،ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ سید نوید قمر،محسن رانجھا،انجینئر صابر حسین قائم خانی، وزیر قانون و انصاف،وزیر پارلیمانی امور بھی شامل ہیں۔

کمیٹی پہلے اجلاس کے دوران  ٹی او آرز کا مسودہ تیار کرے گی۔کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 اپریل کو ہو گا،دس روز میں رپورٹ پیش ہو گی ۔ کمیٹی کو انتظامی امور کے لیے خصوصی کمیٹی کا درجہ حاصل ہوگا۔

 ممبران کے T.A/D.A اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق دیگر معاملات کمیٹی خود طے کرے گی۔

مزیدخبریں