ایک نیوز:شیخوپورہ میں ملزم نے14سالہ یتیم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بیوہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے میڈیکل کیلئے بچی کوہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقہ محلہ عطاءآباد میں 14سالہ کمسن یتیم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ہے، والدہ کے مطابق ملزم نے بچی کو اکیلا گھر میں پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
بیوہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور میڈیکل کیلئےبچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بیوہ خاتون لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔
متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے فون پر ڈرانے دھمکانے لگا ہے اور کہتا ہے کہ میرے خلاف اگر کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا ۔
بیوہ خاتون اور متاثرہ یتیم بچی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔