ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی میں قائم مفت آٹا تقسیم مرکز کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے مفت آٹا مرکز پر تھیلے تقسیم کرنے کے نظام کا جائزہ لیا ۔ وزیراعظم فردا فردا لوگوں کے پاس گئے اور بیشتر مستحقین کے مسائل سنے۔شہباز شریف نے خود بھی لوگوں میں خود بھی آٹا تقسیم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے مفت آٹا مرکز میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے نمائندہ ارکان نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ضلع بھر کے گرلز کالجز کا نمائندہ فورم مرکز میں آٹے کی تقسیم میں پیش پیش ہے۔ڈویژن کے مستحق خاندانوں میں اب تک 49 لاکھ بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں مجموعی طور پر مستحق خاندانوں میں 13 لاکھ سے زائد بیگز تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم نے قوم کی بیٹیوں کو اس کار خیر میں حصہ ڈالنے پر سراہا.
وزیراعظم شہباز شریف نے لوگوں کے دل جیت لیے،ڈیرہ غازی خان میں خود مفت آٹا اور عیدی تقسیم کی pic.twitter.com/PikvB6wSyd
— AIK News News (@pnnnewspk) April 12, 2023