سوات :معمولی تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

Apr 12, 2023 | 15:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے سرباب میں معمولی تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ماں اسکی 2 بیٹیاں اور بیٹا فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگئےہیں ۔مرکزی ملزم نے باپ اور ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق خاتون ناراض ہوکر اپنے والدین کی گھر چلی گئی تھی جس پر شوہر کو غصہ تھا۔ پولیس نے دو نوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب دیر میں چترال جانے والی گاڑی پر کوٹکے کے مقام پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں