پاک نیوزی لینڈ سیریز میں اسپانسر کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا

Apr 12, 2023 | 15:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کمپنی کو دوباہ اسپانسرز دینے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کا بیٹنگ کمپنی کو دوباہ اسپانسر سپ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ اس موقع پرکمیٹی رکن شاہد رحمانی کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کمپنی کو اسپانسرشپ دے دی گئی ہے جوکہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔شاہد رحمانی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا تھا۔ ایسی مشکوک کمپنیوں کو شراکت دار بنانے سے ملک کی بدنامی ہو گی۔

شاہد رحمانی نے کہا کہ پی سی بی نے کمیٹی اجلاس میں انکوائری کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پی سی بی نے اس معاملہ پر انکوائری کرنے کے بجائے دوبارہ اسپانسرشپ دے دی ہے۔واضح  رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے سٹے کے برانڈ کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی قوانین کے منافی قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں