ایم بی بی ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان

Apr 12, 2023 | 14:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔
رپورٹ کے مطابق 43میڈیکل کالجوں کے 5628امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے4926پاس جبکہ 667طالب علم فیل ہوئے،جس کے بعد کامیابی کا تناسب88.07فیصد رہا۔ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کی نبیلہ اعوان نے879/1000نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور کے محمد فیضان علی نے 878نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کے سید عمیر ساجد اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے محمد حسن رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دونوں امیدواروں نے 877 نمبر حاصل کیےہیں۔

سپلیمنٹری امتحانات12مئی سے شروع ہوں گے۔تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں