صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں: چیف جسٹس

Apr 12, 2023 | 14:42 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: سندھ سیلز ٹیکس 2011ء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ ملکی صنعتیں اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس 2011ء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت  ہوئی۔ سندھ ریونیو بورڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔جس کے بعدعدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

 واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 2011ء سے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس عائد کیا تھا جس پر نجی کمپنیوں نے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں