اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب ، اہم فیصلے متوقع

Apr 12, 2023 | 13:56 PM

Hasan Moavia

پی این  این: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے ای سی سی کو بریفنگ دی جائے گی۔انگور اڈا کسٹمز اسٹیشن کو افغانستان کیلئے ایکپسورٹ لینڈ روٹ ڈکلیئر کرنے پر بھی غور ہو گا۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزرات ہاؤسنگ کے لیے 26 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔آئی بی کے لیے رواں مالی سال کے لیے 84 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ کےلیے مالی سہولت کی فراہمی پر بھی غور کیا جائے گا۔سارک ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت وزارت صحت کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں