پاک نیوزی لینڈ سیریز میں لائٹس کون فراہم کرے گا؟ حکومت اور پی سی بی آمنے سامنے

پاک نیوزی لینڈ سیریز میں لائٹس کون فراہم کرے گا؟ حکومت اور پی سی بی آمنے سامنے

ایک نیوز: نیوزی لینڈ  کے دورہ پاکستان پر لائٹس نصب کرنے کے معاملہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور محکمہ داخلہ پنجاب پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان پر لائٹس نصب کرنے کے معاملہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور محکمہ داخلہ پنجاب پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔  لائٹس کی تنصیب کے لئے پنجاب حکومت نےپاکستان کرکٹ بورڈ کو رقم دینے سے انکار کردیا۔  محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے وسائل سے ہی لائٹس نصب کرے، ہمارے پاس لائٹس کی تنصیب کے لئے فنڈز نہیں لائٹس تنصیب کرلیتے ہیں اخراجات بعد میں طے کریں گے ۔
پی سی بی نےموقف اپنایا ہے کہ تیل اور جنریٹر ز کے لیے فوری فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ محکمہ داخلہ نے مسترد کردیا ہے۔  محکمہ داخلہ نےپی سی بی کو جواب دیا ہے کہ  جنریٹرز اور تیل وغیرہ کی مد  میں کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔