ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد قرار دیتے ہوئے سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کی تعیناتی کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹرائل کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
تحریری حکمنامہ میں لکھا گیا کہ چیف کمشنر کی درخواست پر وزارت داخلہ نے راجہ رضوان عباسی کو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا۔کریمنل پروسیجر کوڈ کی سیکشن 492 کے تحت سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر کے وکیل کا کہناتھا کہ ملزم کو مرضی کا وکیل کرنے کا حق ہے مرضی کے پراسیکیوٹر کے انتخاب کا نہیں ہے۔