فوج کی فضائی بمباری ، 100 سے زائد افراد ہلاک

Apr 12, 2023 | 13:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میانمار میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میانمار کے شمال مغربی علاقے ساگانگ میں گزشتہ روز فوج نے فضائی حملے کیے۔ حملے میں ایک ہال کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ایک تقریب جاری تھی۔عالمی میڈیا نے عینی شاہدین، مقامی جمہوریت نواز گروپ اور مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہےکہ گزشتہ روز میانمار کی فوج کے فضائی حملوں میں 100 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بہت سے بچے بھی شامل تھے اور یہ لوگ فوجی حکومت کے مخالفین کے ایک دفتر کے افتتاح کی تقریب میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ میانمار فوج  2021 میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت سے اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مسلح جدوجہد کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی حملوں کا استعمال کر رہی ہے۔ عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ ایک لڑاکا طیارے نے لوگوں کے ہجوم پر بم گرایا جب وہ صبح 8 بجے ساگانگ علاقے کے کنبالو ٹاؤن شپ میں پازیگی گاؤں کے باہر ملک کی اپوزیشن تحریک کے مقامی دفتر کے افتتاح کے لیے جمع ہوئے تھے۔

مزیدخبریں