صارفین کیلئے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

صارفین کیلئے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
کیپشن: صارفین کیلئے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

ایک نیوز:  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو 3ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔