کراچی:گتابنانےوالی فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کاسامان خاکستر

Apr 12, 2023 | 13:10 PM

ایک نیوز: کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن صنعتی ایریامیں گتا فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کاسامان خاکسترہوگیا، فائربریگیڈکی 8گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیااورکئی گھنٹوں کی مشقت کےبعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔ 
فائربریگیڈحکام کاکہناتھاکہ کراچی کے علاقےگبول ٹاؤن میں گتا بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اورآگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں آگ فیکٹری کی دوسری منزل تک پہنچ گئی ۔
فائربریگیڈحکام کامزیدکہناتھاکہ آگ نے متاثرہ فیکٹری سے متصل اسپیئر پارٹس کے گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔
فائر بریگیڈ کی 8گاڑیاں امدادی کاموں میں مصروف رہی اورآگ بجھانے میں کامیاب ہوگئی۔ فیکٹری سے متصل اسپیئر پارٹس کے گودام میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔
واضح رہے کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں