میٹرک امتحانات 2023 کی تاریخ کا اعلان

Apr 12, 2023 | 13:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے ناطم امتحانات میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ مطابق میٹرک کے امتحانات 8مئی کو منعقد کیے جایئں گے۔سائنس گروپ کا امتحان صبح  جبکہ جنرل گروپ کا امتحان شام کے اوقات میں لیا جائے گا۔  چئیرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبہ کے ایڈمیٹ کارڈ جلد تمام اسکولوں کو جاری کر دیے جائیں گے۔پرائیوٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈ انہیں رہاشی پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات آوٹ سورس ہوں گے یا نہیں فیصلہ نا ہو سکا۔

دوسری جانب پنجاب بورڈز کمیٹی آف چئیرمین نے مبینہ طور پر صوبے بھر کے سکولوں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آغاز کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ  پارٹ II کے امتحانات 3 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ  پارٹ I کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ لاہور میں پی بی سی سی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ میں میٹرک  کے امتحانات کے آغاز کی تاریخ کی تصدیق کی گئی تھی۔

میٹنگ میں پی بی سی سی نے ایس ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات کے لیے فیس اور درخواست فارم کے نظرثانی شدہ شیڈول کی بھی منظوری دی تھی۔فیصلے کے مطابق 20سے 25 جنوری تک صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز مقررہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کیے گئے۔ طلبہ سے 26 جنوری سے 6 فروری تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع  کیے  گئے۔

مزیدخبریں