ایک نیوز: ایلون مسک کی جانب سے بالآخر ٹوئٹرکا تصدیق شدہ (ویریفائیڈ) اکاؤنٹ رکھنے والوں کو خبرسُنادی گئی ہے کہ یہ مفت کی سہولت ان سے کب واپس لی جائے گی۔
ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں ویریفائیڈ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے اکاؤنٹس سے ’بلیوٹِک ہٹانے کی آخری تاریخ بتادی ہے۔
مسک کی ٹویٹ کے مطابق 20 اپریل کو یہ سہولت ختم کی جارہی ہے۔
Final date for removing legacy Blue checks is 4/20
— Elon Musk (@elonmusk) April 11, 2023
اس سے قبل ٹوئٹر سربراہ نے یکم اپریل کو ایسا کرنے کا اعلان کیا تھا جس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔مسک کی جانب سے 20 اپریل کو بلیو ٹک ہٹائے جانے کے بعد صرف وہی صارفین اس کے اہل ہوں گے جو ماہانہ فیس ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ مسک کی جانب سے ماہانہ 8 ڈالر فیس مقرر کیے جانے کے بعد کئی نامور شخصیات اور اداروں نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے لیےاس رقم کی ادائیگی سے انکارکیا تھا جن میں وائٹ ہاؤس بھی شامل ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس پاکستان سمیت دنیا بھرمیں متعارف کروا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلیوٹک کی فیس ہرملک میں الگ ہے۔