توشہ خانہ کیس،حکومت کی فہرست جمع کروانے کیلئے مزید وقت کی استدعا منظور

Apr 12, 2023 | 12:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قیام پاکستان سے اب تک سربراہان مملکت کو بیرون ملک سے کتنے تحائف ملے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل ابوذر سلمان خان نیازی کی دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کر لی گئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ پہلے ہی پبلک ہو چکا ہے کیا آپ وہی مانگ رہے ہیں ؟وجس پر وکیل درخواستگزار  نے دلائل دیےجو ریکارڈ پبلک ہوا وہ 2002 سے لیکر 2023 تک کا ہے،ہم نے 1947 سے لیکر اب تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے جس پر کہا کہ ہمارے پاس 1947 سے اب تک کا مکمل ریکارڈ ہوگا تو ہی دے سکیں گے۔ جس پر درخواستگزار  کے وکیل  نے دلائل دیے کہ حکومت کے پاس 1990 سے لیکر 2002 کا ریکارڈ بھی موجود ہے اور حکومت یہ لاہور ہائیکورٹ میں تسلیم کر چکی ہے لیکن ریکارڈ پبلک نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ متعلق حکومت سے مزید معلومات لینی ہے وقت دیا جائے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت  ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں