گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کے بعدسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور

Apr 12, 2023 | 12:06 PM

ایک نیوز:گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے بعدسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دورہوگئی۔دو ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتوں میں 20سے 25فیصد اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی کے اس دورمیں سستی سواری سائیکل خریدنابھی عام آدمی کی پہنچ سے باہرہوگیا۔دو ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ہو گیا،جس کے بعد عام سائیکل کی قیمت 25 سے 30 ہزار روپے تک پہنچ گئیں ہیں،سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام شہری پریشان ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے پٹرول اور مہنگی موٹر سائیکل خریدنے کی سکت نہیں تھی اور مارکیٹ آئے تو پتہ لگا سائیکل خریدنا بھی اب آسان نہیں ہے۔ مہنگائی نے ایک عام سائیکل خریدنا بھی مشکل بنایا دیاہے۔
  شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ہر شعبے میں حکومت کی ناکامی عام آدمی کی زندگی کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ بڑھ گیاہے۔جس کے نتیجے میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت خام مال کی امپورٹ کے نظام کو بہتر بنائے۔

مزیدخبریں