صدر نے ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

Apr 12, 2023 | 12:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تعینات ہونے والے ججز میں امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمٰن خادم حسین سومرو شامل ہیں۔ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانہ اور ثنا اکرم منہاس بھی ایڈیشنل جج تعینات کیے گئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ میں نو میں سے چھ ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔ صدر مملکت نے سندھ ہائی کوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

مزیدخبریں