اسپیکر قومی اسمبلی نےفواد چودھری کے الزامات کو مسترد کردیا

Apr 12, 2023 | 11:36 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے الزامات کو مسترد کردیا۔

اسپیکر آفس کے مطابق قرار داد پر ایوان کے اندر ہی اراکین سے دستخط کروائے گئے، قومی اسمبلی کے عملے اور اراکین کی موجودگی میں یہ دستخط ہوئے، دستخطوں کے جعلی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسپیکر آفس کے مطابق فواد چودھری 8 اراکین کے دستخط جعلی ہونے کو ریکارڈ سے ثابت کریں، فواد چودھری اسپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں، فواد چودھری ثبوت دیں ورنہ ان کے خلاف قومی اسمبلی کارروائی کرے گی۔

مزیدخبریں