اینٹی کرپشن ان ایکشن،پی ٹی آئی رہنماؤں کوطلب کرلیا

اینٹی کرپشن ان ایکشن،پی ٹی آئی رہنماؤں کوطلب کرلیا
کیپشن: Anti-corruption in action, PTI leaders summoned

ایک نیوز : اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سابق وزیرعامرکیانی اورسابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سمیت 7افرادکوطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر محمود کیانی کے بیٹے فہد کیانی اور ایم این اے محمود باقی کو بھی اینٹی کرپشن نے طلبی کا سمن جاری کردیا، عامر کیانی اور عمران اسماعیل سمیت 7 افراد کو 13 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے 7 افراد کیخلاف محکمہ مال کے کاغذات میں مبینہ ردوبدل پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عامر کیانی اور عمران اسماعیل سمیت 7 افراد پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر سادہ لوح افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام ہے، اینٹی کرپشن نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عاصم عزیز کو بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔