ایک نیوز: لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے چیف جسٹس کو فائل ارسال کرتے ہوئے کسی بھی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا نااہلی کا معاملہ دیکھنا تو الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس پر مزید دلائل کےلئے وقت دیاجائے۔
دائر درخواست میں عمران خان،چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا،نظیر موجود ہےنااہلی کےبعد نواز شریف بھی عدالت نااہل کر پارٹی صدر نہ رہے،قانونی طور پرنااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا،الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔