اے این ایف کی کارروائی، گیس سلنڈر میں منشیات چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Apr 12, 2023 | 10:27 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : اے این ایف نے منشیات کے خلاف مُلک بھر میں کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد سے 36 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد میں کاروائی کرتے ہوئے کار سے 36 کلو چرس برآمد کی ہے جس میں  پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔برآمد شُدہ چرس کار میں لگے ہوئے گیس سلنڈر کے اندر چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف نےباچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر ER 851 سے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ کی تلاشی کے دوران کپڑوں میں جذب شدہ آئس برآمد کی ہے،کپڑوں کا مجموعی وزن 16 کلو ہے جس میں  مردان کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔

اے این ایف اور ایف سی نےخیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےپلاسٹک کے تھیلوں سے 15 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد  کی ہے۔ اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر QR 629 سے قطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 75 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔

اس کے علاوہ اے این ایف نےلاہور میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 3 کلو 600 گرام افیون اور 16 کلو 800 گرام چرس برآمد کیے ہیں جس میں اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کاروائی کرتے ہوئے تھائی لینڈ بھیجے جانیوالے کنٹینر سے 1700000 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔برآمد شُدہ نشہ آور گولیوں کو کپڑے کے بنڈلوں میں چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف نےکوئٹہ کچلاک روڈ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 110 کلو 800 گرام چرس برآمد کی ہے جس میں کچلاک کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

مزیدخبریں