ایک نیوز:لاہورکے علاقے شاہدرہ میں دوڈاکوؤں کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔ ملزمان کے قبضےسے شہریوں سے چھینی ہوئی نقد رقم موبائل اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان شہریوں کو لوٹ رہے تھے،نامعلوم شہری کے روکنے پر فائرنگ کر دی ، شہری کی جانب سے جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے،زخمی ڈاکوؤں میں ریکارڈ یافتہ عاقب رشید اور اسکا نامعلوم ساتھی شامل ہے۔
ڈی ایس پی مقصودگجرکاکہناہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاہے۔زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی ہوئی نقد رقم ،موبائل اور اسلحہ برآمدہواہے، ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔