یوم شہادت حضرت علیؓ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

یوم شہادت حضرت علیؓ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ایک نیوز: لاہور یوم علی کی مناسبت سے مبارک حویلی سے  برآمد ہونے والا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا  ہوا اپنی منزل گامے شاہ کی طرف گامزن ہے

تفصیلات کے مطابق جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شریک ہیں۔راولپنڈی میں یوم علی کا شبیہ تابوت کا مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا۔جلوس برآمدگی سے قبل مجلس عزاء منعقد ہوئی۔عزاداران کی بڑی تعداد جلوس میں شریک  ہوئی۔عزاداران حضرت علی  کے غم میں سوگوار ہیں۔عزاداروں مولا علی السلام کو پرسہ پیش کرتے ہوئے جلوس اپنی مقررہ راستوں کی طرف گامزن ہیں۔عزاداران جلوس کے راستوں پر ماتم داری نوح خوانی کر حضرت علی دین اسلام کیلئے دین اسلام کیلئے دی جانیوالی قربانی کو یاد کر رہے ہیں۔

فوارہ چوک میں علماء کرام و ذاکرین نے فضائل حضرت علی  پر بیان کیا۔ عزادار نے فوارہ چوک پر ماتم داری کی،عزاداران علم،شبیہ ذوالجناح کیساتھ جلوس میں شریک ہوئے۔

یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات  کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات کر دی ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ے شدہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کے تحفظ اور پرامن فضا کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ  پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔

راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس اختتام پزیر ہو گیا ۔عزادار جلوس کے راستوں پر نوحہ خوانی ماتم داری کرتے رہے ۔عزاداروں کیلئے سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔یوم علی کا جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو ا۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے۔ ملک بھر میں آج مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جبکہ کراچی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا۔جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں اور اس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کی گئی ہیں۔

کراچی میں حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں ضمیر الحسن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس شہادت حضرت علیؓ صبح 10 بجے نشتر پارک میں منعقد ہوئی۔جس میں سوز خوانی و سلام کے بعد مولانا امین شہیدی مجلس سے خطاب کریں گے، بعد مجلس جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوا