پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

Apr 12, 2023 | 09:43 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو منائی جائےگی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو لگتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا۔ آفات، حادثات، زلولوں، مٹی کا طوفان، آندھی، بے موسم بارشوں و ژالہ باری کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہمتحدہ عرب امارات میں ماہر فلکیات نے  شوال کےچاند کی آمد کی پیشگوئی کرتے ہوئےبتایا کہ عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات  کی ایسٹرانومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کی ہے کہ  شوال کا چاند 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:13 منٹ پر پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے 22 منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔حکومت کی جانب سے تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہری 21 اپریل سے 24 اپریل تک عید الفطر منائیں گے۔

مزیدخبریں