ایک نیوز: پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے امریکا کو اتحادیوں کے شدید ردعمل کا سامنا ہے، جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے جاسوسی پر امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق امریکا نے جنوبی کوریا سے یوکرین کو اسلحہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق جنوبی کوریا کو خدشہ تھا کہ یوکرین کو اسلحہ بھیجا تو انہیں روس کی ناراضی مول لینا پڑےگی۔
امریکی مطالبے پر جنوبی کوریا گولہ بارود پولینڈ کو بیچنے پر بھی غور کر رہا تھا جسے یوکرین میں استعمال ہونا تھا۔
دوسری جانب امریکا اور جنوبی کوریا کے وزرائے دفاع نے بعض دستاویز من گھڑت قرار دے دی ہیں۔
ادھر مصر نے بھی روس کو ہتھیار دینے کے مبینہ منصوبے سے متعلق دستاویز کو مسترد کردیا ہے۔