ایک نیوز: ایک اور اہم امریکی شخصیت عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی امور خارجہ کمیٹی کے سینیئر رکن اور کانگریس کے رہنما بریڈ شرمین نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ کو خط لکھ دیا۔
بریڈشرمین کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ کو لکھے گئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی پالیسی جمہوریت،انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔
پاکستان پر مشاورت کے لیے بریڈ شرمین نے پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے اظہار تشکر کیا۔