آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم کا نام سامنے آگیا

آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم کا نام سامنے آگیا
کیپشن: The name of the Acting Prime Minister of Azad Kashmir came out(file photo)

ایک نیوز: توہین عدالت میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد قائم مقام وزیراعظم کا نام سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد سینیئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے ۔

خواجہ فاروق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے،  صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود نے دستخط کر کے سمری بھجوا دی ۔

دوسری جانب سردار تنویرالیاس نے آج صبح سپریم کورٹ آزادکشمیر میں نا اہلی کے خلاف اپیل دائرکر نے کا اعلان  کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویرالیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دیا جبکہ ان کی غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔

تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے،آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نا اہل قرار دیا گیا۔