ایک نیوز: حکومت نے قائم مقام وزیراعظم کا انتخاب کرلیا۔ صدر نے دستخط شدہ سمری چیف سیکرٹری کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے سینئر وزیر خواجہ فاروق کو قائم مقام وزیراعظم نامزد کردیا۔ قائم مقام وزیراعظم کی سمری پر صدرآزاد کشمیر نے دستخط کردیے۔
ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے سمری چیف سیکرٹری کو بھجوا دی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک سینئر وزیرخواجہ فاروق فرائض سرانجام دیں گے۔ اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق خواجہ فاروق نئے قائد ایوان کے انتخاب تک وزیراعظم ہوں گے۔