سستا پیٹرول منصوبہ، وفاقی حکومت نے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب کرلیا

سستا پیٹرول منصوبہ، وفاقی حکومت نے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب کرلیا
کیپشن: Cheap petrol scheme, federal government has sought data of registered motorcycles from provinces(file photo)

ایک نیوز: وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن سے طلب کیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔

موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے جس کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔