کسی عہدے یا سند کی ضرورت نہیں ہے، لطیف کھوسہ

Apr 12, 2023 | 02:21 AM

ایک نیوز: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں، انہیں کس نے عہدے سے ہٹانا ہے؟ اب بچے جوان ہوگئے ہیں ٹھیک ہے ان کا حق ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہیں نہ کسی عہدے اور نہ ہی کسی سند کی ضرورت ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے  پیروکار ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ 15 اپریل کو گول میز کانفرنس کرنے جارہے ہیں جس میں نامور وکلاء شامل شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں