دوسرا ٹی 20" پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Apr 12, 2021 | 17:23 PM

admin
جوہانسبرگ: پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، شرجیل خان اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے کہ ٹی 20سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ تاہم آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان انجرڈ‌ ہوگئے، ان کی جگہ شرجیل خان کی چار سال بعد ٹیم میں‌ واپسی ہوئی ہے۔ جبکہ فاسٹ باؤلر حارث روف کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے سینئرز کی عدم موجودگی کے باوجود مشکل سے میچ ایک گیند قبل اپنے نام کیا تھاجس کے بعد پاکستان کو چار میچوں‌ کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
مزیدخبریں