ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو کل پھر طلب کرلیا

Apr 12, 2021 | 13:02 PM

admin
لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ایک بارپھر کل کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے آٹھ سوالوں کے فوری جواب طلب کر لئے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں جہانگیر ترین کو 13 اپریل کو جواب لے کر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہانگیر خان ترین کمپنی سیکٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔

نوٹس کہا گیا ہے کہ مکمل انڈی پینڈینٹ ویلیو ایشن ،سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات لائیں اور جے کے ایف ایس ایل کی 35ہزار ایکڑ کے فارم کی مکمل تفصیلات دیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 3 ارب سے زائدجےڈی ڈبلیوکی جانب سےدیےگئےایڈوانس کی منی ٹریل بھی ہمراہ لائیں جبکہ جہانگیر ترین سے غیر ملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جے کے ایف ایس ایل کے پینتیس ہزار ایکڑ فارم کی مکمل تفصیلات دی جائیں۔۔ تین ارب سے زائدجےڈی ڈبلیوکی جانب سےدیےگئےایڈوانس کی منی ٹریل بھی ہمراہ لائیں۔۔ ایف آئی اے نے کمپنی سیکریٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیا ہے۔


مزیدخبریں