تبریز شمسی نے جوتا جشن اسٹائل کی وضاحت کر دی

تبریز شمسی نے جوتا جشن اسٹائل کی وضاحت کر دی
جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اسپنر تبریز شمسی نے جوتا جشن اسٹائل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ہرگز مطلب کسی کی کی ہتک عزت نہیں ہے، انہوں نے کہا ٹی ٹوئنٹی میں 100 میچز مکمل کرنے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کو مبارکباد بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ اور فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے بعد تبریز شمسی نے اپنا جوتا اتار کر نمبر ڈائل کیا اور اسے کان سے لگایا۔اسپنر کی جانب سے سینئر کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے رویے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تبریز شمسی تنقید کی زد میں تھے۔

اب جنوبی افریقی کرکٹر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوتے سے فون ملانا جشن کے اظہار کا طر یقہ ہے جو وہ کئی برسوں سے اپنائے ہوئے ہوں۔تبریز شمسی نے کہا کہ اس کا ہرگز مطلب کسی کی ہتک عزت نہیں ہے۔



تبریز شمسی نے اپنے ٹوئٹ میں محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی میں 100 میچز مکمل کرنے کی مبارکباد بھی دی۔جنوبی افریقی کرکٹر کی جانب سے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کے ہمراہ ماضی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

ویڈیو پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ محمد حفیظ دوبارہ ایکشن میں آگئے ہیں جس کے جواب میں محمد حفیظ کہتے ہیں کہ تبریز شمسی کے ساتھ ایکشن میں آیا ہوں،محمد حفیظ تبریز شمسی سے کہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنانا کہ جب وکٹ لو تو جوتے سے فون کرنا ہے۔محمد حفیظ کا یہ جملہ سُن کر تبریز شمسی اپنی چپل اتار کر کان پر لگاتے ہیں اور ہیلو کرتے ہیں۔