مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد ہیں: وزیر اعظم

Apr 12, 2021 | 11:28 AM

admin
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بے مثال ہے، مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ کورونا کی عالمی وبا کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے دس ماہ میں ریکارڈ دو ارب ڈالر وطن بھیجے۔



ان کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت43فیصدزیادہ ہے، موجودہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں 26فیصداضافہ ہوا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر بڑھ کر 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ترسیلات زرگزشتہ ماہ سے 20 فیصد زیادہ اور مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 21 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہو گئیں اور جون مالی سال 2020 کی اسی مدت سے 26 فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آئیں۔

مزیدخبریں