کراچی: شاہ فیصل کالونی میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی
کیپشن: Karachi: A fire broke out in a building in Shah Faisal Colony

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقہ شاہ فیصل کالونی تین نمبر میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، بلڈنگ کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ کنٹرول میں ہے، مکمل قابو پانے میں وقت لگے گا، دکان میں منی پیٹرول پمپ قائم تھا، آگ نے متصل دکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ آگ لگنے سے متعدد موٹرسائکلیں بھی جل گئیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق بلڈنگ کے نیچےگاڑیوں کے آئل کی دکان تھی۔

رش کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ سے متاثرہ علاقے میں بجلی بند کردی گئی ہے۔